18 نومبر 2025 - 07:53
بن سلمان کو پزشکیان کا تحریری پیغام موصول ہؤا، ریاض

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے پیر کی شام اعلان کیا کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران کی صدارت نے ملک کے ولی عہد کو ایک تحریری پیغام بھیجا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سعودی پریس ایجنسی SPA) نے پیر کی شام اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو ایک تحریری پیغام بھیجا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے: "شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیر اعظم کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محترم ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تحریری پیغام موصول ہؤا ہے۔"

بن سلمان کو پزشکیان کا تحریری پیغام موصول ہؤا، ریاض

ایس پی اے نے اپنے بیان میں وضاحت کی: "یہ پیغام آج وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی رضا رشیدیان سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران موصول کیا۔"

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے لکھا: ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مدیر امنیت عمومی، «خالد بن ابراهیم العروان» طبق این گزارش، در این دیدار همچنین «هشام بن عبدالرحمن الفالح» معاون وزیر کشور، «محمد بن مهنا المهنا» معاون وزیر کشور در امور امنیتی، «محمد بن عبدالله البسامی» مدیر امنیت عمومی، «خالد بن ابراهیم العروان» مدیر کل دفتر مطالعات و تحقیقات وزیر کشور، «احمد بن سلیمان العیسی» مدیرکل امور حقوقی و همکاری‌های بین‌المللی و «خالد بن حمد السیخان» دبیر کمیته عالی حج عربستان سعودی حضور داشتند. مدیر کل دفتر مطالعات و تحقیقات وزیر کشور، «احمد بن سلیمان العیسی» مدیرکل امور حقوقی و همکاری‌های بین‌المللی و «خالد بن حمد السیخان» دبیر کمیته عالی حج عربستان سعودی حضور داشتند.

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں نائب وزیر داخلہ، "ہشام بن عبدالرحمن الفالح"، نائب وزیر داخلہ برائے سلامتی امور، "محمد بن مہنا المہنا"، ڈائریکٹر پبلک سیکورٹی، "محمد بن عبداللہ البسامی"، وزیر داخلہ کے دفتر برائے مطالعات و تحقیق کے ڈائریکٹر جنرل، "خالد بن ابراہیم العروان"، قانونی امور اور بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل، "احمد بن سلیمان العیسیٰ"،  اورسعودی عرب میں حج کی سپریم کمیٹی کے سیکرٹری، "خالد بن حمد السیخان" بھی شریک تھے۔

ایس پی اے نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب علی رضا عنایتی بھی ایرانی جانب سے اجلاس موجود تھے۔

خبر رساں ادارے نے تاہم بن سلمان کو ارسال کردہ، پزشکیان کے پیغام کے مندرجات کی وضاحت نہیں کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

سعودی عرب

اسلامی جمہوریہ ایران

پزشکیان

بن سلمان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha